لکی مروت میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ،8افراد قتل

53 / 100

فوٹو: فائل

لکی مروت: لکی مروت میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ،8افراد قتل کردیئے گئے، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی ہو سکتا ہے.

قتل کی یہ لرزہ خیز واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں پیش آیا، اس افسوسناک واقعہ میں نامعلوم ملزمان ایک گھر میں گھسے اور اہلخانہ پر اچانک فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں.

Comments are closed.