پاکستانی فری لانسرز کیلئے بڑی خبر،پے پال پاکستان واپس آنے کو تیار
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستانی فری لانسرز کیلئے بڑی خبر،پے پال پاکستان واپس آنے کو تیارہوگیاہے پاکستانی فری لانسرز کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن عمر سیف کے مطابق ،،پے پال انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے پاکستان میں سروسز دے گا، پے پال اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان آنے پر رضا مند ہوا ہے۔
پاکستانی فری لانسرز کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے، پاکستانی فری لانسنگ کی دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ ہے، ذرائع وزارت آئی ٹی کےمطابق پاکستانی فری لانسرز کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہناہے پاکستانی فری لانسرز کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے، پاکستانی فری لانسنگ کی دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ ہے۔
بتایا جاتاہے کہ پاکستان نے گزشتہ 3 ماہ پے پال کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا اسی وجہ سے پے پال اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کے ذریعے پاکستان آنے پر رضا مند ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پے پال پہلے بھی پاکستان میں سروسز دیتا تھا لیکن پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بعض مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے پے پال نے پاکستان میں اپنی سروسز بند کردی تھیں۔
Comments are closed.