ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر علی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پارٹی سے نشان لینا پارٹی تحلیل کرنے کے مترادف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے صاف شفاف انتخابات کرانے سے متعلق ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے سپریم کورٹ از خود نوٹس لے،پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ ملک ہمارا ہے، فوج ہماری ہے،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،بیرسٹر گوہر علی کا موقف۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈر کیلئے ہم کیا پیغام دے سکتے ہیں؟ ہم صرف پوچھ رہے ہیں کہ اب کرنا کیا ہے؟
ایک سال سے دو صوبوں میں نگران حکومتیں ہیں جو کہ غیر آئینی ہے،ہماری تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے کہ شفاف انتخابات کرائے جائیں،ہم چاہتے ہیں معیشت بہتر ہو اور ملک آگے بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات ہوں،سپریم کورٹ بغیر کسی درخواست کے از خود نوٹس لے، شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ لیول پلئنگ فیلڈ پی ٹی آئی کا حق ہے۔سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو دیکھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن سے بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے۔ہمیں بلا نہ بھی ملا تب بھی الیکشن لڑیں گے،اُس صورت میں ہارس ٹریڈنگ کو کیسا روکا جائیگا؟
Comments are closed.