لاہور سے پی ٹی آئی کی امیدوار قومی اسمبلی صنم جاوید ایک اور مقدمہ میں گرفتار
فوٹو: فائل
لاہور:تحریک انصاف کی کارکن اور لاہور سے پی ٹی آئی کی امیدوار قومی اسمبلی صنم جاوید ایک اور مقدمہ میں گرفتار کرلی گئیں اور ان کو پولیس نے عدالت میں بھی پیش کر دیا۔
پی ٹی آئی کی متحرک خاتون کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے مقدمے میں گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کیا۔
صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
نظربندی ختم ہوتے ہی صنم جاوید کو ایک اور مقدمہ میں گرفتار کیاگیا ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو چکے ہیں۔
واضح رہے صنم جاوید کی طرف سے لاہور میں مریم نوازکے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا اور وہ مضبوط ترین امید وار ہیں۔
Comments are closed.