بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بھارت نے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت نے منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے گزشتہ روز بھارت کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کے حوالے سے میڈیا کے سوالات پر جواب دیاگیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے، جس میں منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔
Comments are closed.