تحریک انصاف کے کارکن کو سیاست کرنے کی اجازت ہونی چایئے،بلاول بھٹو
فوٹو:فائل
لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تحریک انصاف کے کارکن کو سیاست کرنے کی اجازت ہونی چایئے،بلاول بھٹو زرداری نے کہاسیاست کرنا سب کا حق ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاسی رہنماؤں پر اعتراضات ہوسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے سیاسی کارکن کو سیاست کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے، مگر سائفر بہت سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان کو دیے گئے سائفر کا کوئی ریکارڈ نہیں یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے انہوں نے خود کہا کہ کھوگیا ہے، ان کی گرفتاری والے روز وہ عالمی میڈیا کو لیک ہوگیا، عدالت اسے بہت سنجیدگی سے لے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا نگران حکومت تحقیقات کرے یا ججز جوڈیشل انکوائری کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔
انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سیاسی انتقام پر نہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کا پہلے نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔
Comments are closed.