ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کا کاونٹ ڈاوٴن جاری، یکم جنوری سے 5ہزار
فوٹو: فائل
راولپنڈی: ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کا کاونٹ ڈاوٴن جاری، یکم جنوری سے 5ہزار ہوجائے گی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کوجلد از جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات کردی۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے اور اس ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں کی گئی اور یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور انٹرنیشنل لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کے مطابق یکم جنوری سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس ایک ہزار روپے کردی جائے گی۔
عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے چھٹی کے روز بھی تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔ شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کریں۔
انھوں نے کہا کہ شہر میں 8 خدمت مراکز 24 گھںٹے کام کررہے ہیں ۔ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی.
Comments are closed.