عمران کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان
فوٹو: فائل
راولپنڈی :سابق وزیراعظم عمران کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان کیس کی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہوگی ،استحکام پاکستان پارٹی کےرہنما فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی بھی سماعت آج ہی ہونی ہے۔
الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا،پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔
عمران خان کے خلاف ان کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی کے باعث گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی، اوپن ٹرائل ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق خاندان کے افراد اور شہری جو شرکت کرنا چاہیں آسکتے ہیں۔
Comments are closed.