کاغان ویلی میں 18 سالہ لڑکی دریائے کنہار میں گر گئی،تلاش جاری
فاروق احمد
مانسہرہ: کاغان ویلی میں 18 سالہ لڑکی دریائے کنہار میں گر گئی،تلاش جاری ہے، ملنے والی اطلاع کے مطابق اتوار کو ایک 18 سالہ لڑکی پل عبور کرتے ہوئے دریائے کنہار میں گر ی.
موصولہُ تفصیلات کے مطابق کاغان کے علاقے کنڈیارہ کی رہائشی مسمات ن دختر محمد مسکین لکڑی کا پل عبور کرتے ہوئے پل کی مبینہ خستہ حالی کی وجہ سے دریا میں گری.
عینی شاہدین اور پولیس تھانہ کاغان کے مطابق پل پر لکڑی کے تختے مبینہ طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے.
دریا میں بہہ جانے لڑکی کی تلاش کے لیے 1122 اور مقامی رضا کار و پولیس کا سرچ آپریشن رات دیر تک جاری رہا، پولیس تھانہ کاغان کے مطابق تادم تحریر دریا کنہار میں گرنے والی لڑکی نہیں مل سکی تاھم اسکی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.