الیکشن کمیشن کاانتخابات کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز بنانے پربھی عدالت جانے کا فیصلہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کاانتخابات کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز بنانے پربھی عدالت جانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز کی تشکیل کےلیے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کا چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے ارسال کردیئے ہیں جس میں انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر کی پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے میں صوبائی الیکشن کمشنرز سے کہا گیاہے کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں۔
ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے اپیلٹ ٹربیونلز ہائی کورٹس کےججز پر مشتمل ہونگے،اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر ہائی کورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed.