پاکستان اور بھارت کو شکست بنگلہ دیش اورامارات انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں
فوٹو: ایکس
دبئی: پاکستان اور بھارت کو شکست بنگلہ دیش اورامارات انڈر19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے،انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو11 رنز سے شکست دی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں یو اے ای نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو 11 نز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، یو اے ای کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 193 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کی جانب سے آیان افضل 55 اور آریانش شرما 46 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کے عبید شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی اسفند اور عرفات منہاس نے2،2 وکٹیں لیں۔
194 جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور بیٹرز لمبی اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے اورپوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
یوں 11 رنز سے میچ جیت کریو اے ای انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا،اس کے علاوہ انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں بنگلادیش نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دی۔بھارت کا 189 رنز کا ہدف بنگلادیش انڈر 19 ٹیم نے 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو بنگلادیش اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.