پی ایس ایل 9 کی تمام ٹیموں کی ڈرافٹنگ مکمل،کئی بڑے کھلاڑی ادھر ادھر

53 / 100

فوٹو: ایکس

لاہور: پی ایس ایل 9 کی تمام ٹیموں کی ڈرافٹنگ مکمل،کئی بڑے کھلاڑی ادھر ادھر ہوگئے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران تمام فرنچائز کے مالکان کی جانب سے شرکت کی۔

ڈرافٹنگ کے دوران ٹیموں نے اپنے لیے پلاٹینم، ڈائمنڈ ، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، اسلام آباد یونائٹیڈ میں نسیم شاہ کے دوبھائی بھی شامل کئے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ہونے والی ڈرافٹنگ میں تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیاہے ، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سب سے پہلے باری ملتان سلطانز کو دی گئی تھی۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈرافٹنگ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل سیمزاور پاکستان کے محمد نواز کا نتخاب کیا ہے ، یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کسی بھی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا تھا۔

ٹیم کی جانب سے گولڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ کا انتخاب کیا گیاہے جس کے بعد فرنچائز کے تین ڈائمنڈ کھلاڑی بھی مکمل ہو گئے ہیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو ریٹین کیا گیا تھا ان میں ڈائمنڈ جیمز ونس، حسن علی، گولڈ میں شان مسعود، شعیب ملک ، تبریز شمسی ، سلور میں میر حمزہ ، محمد اخلاق اور ایمرجنگ کیٹگری میں محمد عرفان خان شامل ہیں۔

سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے محمد عامر خان ،انور علی ، عرفات منہاس کو منتخب کیا ، یمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کے سراج الدین کو اپنے ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرزمان اور راسی وان ڈیر کو منتخب کر لیاہے جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی کو ریٹن کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا ۔ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ فرحان کا انتخاب کیا ہے ۔

لاہور قلندرز نے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں ڈائمنڈ کیٹگری میں حارث روف ، ڈیوڈ ویزے، گولڈ میں سکندر رضا، عبداللہ شفیق ، زمان خان ، سلور کیٹگری میں مرزا طاہر بیگ اور راشد خان شامل ہیں۔

سلور کیٹیگر میں لاہور قلندرز نے محمد عمران جونیئر، احسان بھٹی، ڈین لارنس کو ٹیم میں شامل کیا ۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے جہانداد خان، سید فریدون محمود کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے ڈرافٹنگ کے دوران پلاٹینم کیٹیگری میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کر لیا ہے جس کے بعد پلاٹینم کے تین کھلاڑی مکمل ہو گئے ہیں ، پشاور زلمی نے بابراعظم اور روومان پول کو ریٹن کیا تھا ۔ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آصف علی اور گولڈ میں نوین الحق کا انتخاب کیا گیاہے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے پلاٹینم میں دیگر جن کھلاڑیوں کو ریٹین کیا گیا تھا ان میں ڈائمنڈ میں صائم ایوب، ٹام کوہلر ، گولڈ میں محمد حارث، عامر جمال، سلور میں خرم شہزاد، ایمرجنگ میں حسیب اللہ خان کوریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عارف یعقوب ، عمیر آفریدی، ڈان موسلے کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے ۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے محمد ذیشان کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈرافٹنگ کے دورا شرفین اور محمد عامر کو حاصل کر لیا ہے جس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کو ریٹین کیا گیا تھا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر ، عثمان قادرکو منتخب کیا ہے ۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز، خواجہ نافع کو منتخب کیا ۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگر ی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ یلی کا انتخاب کیا ہے اور جس کے بعد ان کے پلاٹینم کیٹیگری میں تین کھلاڑی مکمل ہو گئے ہیں جبکہ محمد رضوان اور افتخار احمد کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈیوڈ ملان کو منتخب کیا ہے اور اس طرح گولڈ کیٹیگری میں ریز ہنڈرکس اور ریس ٹوپلے کا نتخاب کیا ہے ۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ان میں پلاٹینم کیٹگری میں محمد رضوان ، افتخار احمد ، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ ، اسامہ میر ، گولڈ کیٹگری میں عباس آفریدی، سلور کیٹگر ی میں احسان اللہ اور ایمرجنگ میں فیصل اکرم شامل ہیں ۔

سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے طیب طاہر، شاہنواز دھانی ، محمد علی اور عثمان خان کو پک کیا ۔

ایمرجنگ کیٹیگر ی میں ملتان سلطانز نے یاسر خان کا انتخاب کیا ہے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈرافٹنگ کے دوران جس کھلاڑی کا نتخاب کیا ہے وہ انگلینڈ کے جورڈن کوکس ہیں جس کے بعد ٹیم کے تین کھلاڑیوں کاانتخاب مکمل ہو گیا ہے کیونکہ شادب خان اور نسیم شاہ کو ریٹین کیا گیا تھا۔

گولڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے انگلینڈ کے ٹیمل ملز کا نتخاب کیا گیا ہے اور اس کیٹیگری میں بھی انتخاب مکمل ہو گیاہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جن کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں پلاٹینم کیٹگری میں شاداب خان ، نسیم شاہ، ڈائمنڈ کیٹگری میں اعظم خان ، عماد وسیم ، گولڈ کیٹگری میں فہیم اشرف، الیکس ہیلز، کولن منرو، سلور کیٹگری میں رومان رئیس شامل ہیں۔

سلور کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو فورڈ ، سلمان علی آغا، قاسم اکرم، شہاب خان کے انتخاب کو فائنل کر لیا ۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ ، عبید شاہ کو ٹیم میں شامل کر لیاہے۔

Comments are closed.