پی ایس ایل کی نئی تاریخ رقم، 3 سگے بھائی ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پی ایس ایل کی نئی تاریخ رقم، 3 سگے بھائی ایک ہی ٹیم کا حصہ بن گئے،پی ایس ایل 9 کی آج لاہور میں ڈرافٹنگ کی گئی۔

بدھ کو لاہور میں پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی۔

اس شاندارتقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز نے شرکت کی۔

ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔

https://twitter.com/IsbUnited/status/1734977498444947696?t=9RNwYj3_F0eFKE60wUIpfw&s=19

قومی فاسٹ باولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھوم مچائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

اس سے قبل نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔

پی ایس ایس میں یہ پہلی بار ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں۔

ان سے پہلے عدنان، اکمل، کامران اکمل اور عمراکمل بھی ایک ساتھ فرسٹ کلاس میچز کھیلتے رہے ہیں تاہم وہ بھی مختلف ٹیموں میں تھے۔

Comments are closed.