نیشنل ٹی 20 کپ سپر ایٹ،راولپنڈی، کراچی وائٹ،لاہور بلیوز اور پشاور کی جیت

51 / 100

فوٹو: ایکس پی سی بی

کراچی: نیشنل ٹی 20 کپ سپر ایٹ،راولپنڈی، کراچی وائٹ،لاہور بلیوز اور پشاور کی جیت، چاروں ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، اعظم خان نے جارحانہ نصف سنچری بنا کر شعیب ملک کی ٹیم سیالکوٹ کو ہرایا۔

ان میچز کے دوران صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، کامران غلام، اعظم خان، حسین طلعت اور خوشدل شاہ بیٹنگ میں نمایاں رہے۔ سب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور نے ایبٹ آباد کو 21 رنز سے شکست دی۔

پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث نے 64، 64 رنز کی اننگز کھیلیں۔

جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم 9 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔ کامران غلام 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر میچ میں راولپنڈی نے لاہور وائٹس کے خلاف 5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور وائٹس کی جانب سے دیا گیا 147 رنز کا ہدف راولپنڈی نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان ہونے والا میچ 8 رنز سے لاہور بلیوز نے جیت لیا، فاتح ٹیم کے حسین طلعت نے 52 گیندوں پر 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.

کراچی وائٹ اور سیالکوٹ کا میچ اعظم خان کے چھکے چوکوں سے مزین اننگز کی بدولت کراچی کے نام رہا اور 165 کا ہدف 2 اوورز پہلے ہی حاصل کر لیا.

Comments are closed.