واٹس ایپ سٹیٹس اب دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بھی شیئر ہو سکیں گے
فوٹو فائل
کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے سٹیٹس اب جلد دیگر سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کئے جا سکیں گے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایسا فیچر متعارف کرانے والا ہے کہ اب یہاں لگائے گئے سٹیٹس صارفین اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین کو اپنے سٹیٹس دوسرے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کی اجازت دینے کیلئے آپشنل شیئرنگ کا طریقہ کار متعارف کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
یہ فیچر آپشنل ہوگا یعنی صارفین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ وہ اپنا واٹس ایپ سٹیٹس فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا واٹس ایپ سٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے، اس بات کا کنٹرول پہلے کی طرح صارفین کے اختیار میں ہی رہے گا، اس کا تعین صارفین سٹیٹس کی پرائیویسی میں جا کر ہی کر سکیں گے۔
Comments are closed.