میجر (ر) عادل راجہ کی لندن میں گرفتاری کی تردید آگئی
فوٹو : فائل
لندن (پی پی آئی) برطانیہ میں پاکستانی اداروں کے خلاف بولنے کے الزام پر میجر (ر) عادل راجہ کی لندن میں گرفتاری کی تردید آگئی ہے
روز نامہ جنگ نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دے کر گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا کہ عادل راجہ کو گزشتہ روز لندن پولیس نے انکوائری کیلئے بلایا تھا۔ برطانوی حکام نے میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
عادل راجہ کو پاک فوج کیخلاف عوام میں نفرت پھیلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا.، تاہم اب سینئر پاکستانی صحافی مرتضیٰ شاہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ عادل راجہ تو میٹروپولیٹن سے باہر رہتے ہیں.
عائد الزامات کے مطابق وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کر رہے تھے.
دوسری طرف نیوز ایجنسی کی طرف سے عادل راجہ کی گرفتاری کے باوجود لندن میں مقیم عادل راجہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ٹویٹس کا سلسلہ جاری ہے اور خود عادل راجہ نے گرفتاری کی خبر کی سوشل میڈیا پر تردید کر دی ہے.
Comments are closed.