صدر مملکت عارف علوی نے آئی ایم ایف معاہدہ کےمطابق 4 آرڈیننس جاری کر دیے
اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی نے آئی ایم ایف معاہدہ کےمطابق 4 آرڈیننس جاری کر دیے ہیں۔
صدر مملکت نے جو آرڈی نینس جاری کئے ہیں ان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) ترمیمی آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 اور براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آڑڈیننس 2023 شامل ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ قانون میں ان ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیاہے کہ ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں، ترامیم کے بعد ان اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو الگ الگ ہوں گے۔
ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا، بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.