حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،پٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں گیا۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کی کمی کے عبد نئی قیمت 201.16 روپے فی لیٹر مقررکی ہے ۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے 52 پیسے کی کمی کی ہے اورنئی قیمت 175.93 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو جائے گا
Comments are closed.