نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کویت سے دوبارہ دبئی پہنچ گئے
فوٹو: وزیراعظم آفس
کویت سٹی: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کویت سے دوبارہ دبئی پہنچ گئے ہیں وہ اقوام متحدہ کی کوپ 28 کانفرنس میں شرکت کریں گے. اس سے قبل وزیرِ اعظم انوار الحق نے کویت میں ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دوروزہ دورے پر کویت پہنچے تھے جہاں ان کا کویت کے وزیرِ قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان کے کویت میں سفیر ملک محمد فاروق اور دونوں ممالک کے سفارتی اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔
وزیرِ اعظم انوار الحق ولی عہد کویت شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور وزیرِ اعظم شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔۔ نگران وزیرِ اعظم کا دورہ کویت دونوں ممالک کے مابین اقتصادی و معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے.
Comments are closed.