پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ،شوہر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

52 / 100

سوشل میڈیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ،شوہر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو کہ خود سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور تیزی سے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے.

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ حال ہی میں پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچی ہیں جہاں اس جوڑے کا ولیمہ ہوا ہے جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ کیں۔

اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔

ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں، موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

اداکارہ مدیحہ امام نے یکم مئی 2023 کو اپنے قریبی دوست موجی بسر سے شادی کی تھی جس کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا تھا، تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں کیا تھا۔

Comments are closed.