آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات

56 / 100

فوٹو:فائل
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز کی ملاقات ،پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سیکورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٓٓآئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہونے والے ملاقات کے دوران معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا،رمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

اس سے پہلے جی ایچ کیو راولپڈی آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments are closed.