مرد عورت برابر نہیں، فالتو فیمینزم‘ پر یقین نہ کیا جائے، نینا گپتا

10 / 100

فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی اداکارہ نینا گپتا کہتی ہیں حقیقت یہ ہے مرد عورت برابر نہیں، فالتو فیمینزم‘ پر یقین نہ کیا جائے، نینا گپتا نے کہامیرا ماننا ہے یہ بحث درست نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں حقوق نسواں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نینا گپتا جو کہ ٹیلی ویژن ڈائریکٹر بھی ہیں نے کہا لوگ اس ’فالتو فیمینزم‘ پر یقین نہ کریں۔

نینا گپتا نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ’فالتو فیمینزم‘ یا اس خیال پر یقین کرنا ضروری نہیں ہے کہ ’خواتین مردوں کے برابر ہیں‘ اس کے بجائے مالی آزادی حاصل کرنے کے ساتھ ہی اپنے کام پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ گھریلو خاتون ہیں، تو اسے حقیر نہ سمجھیں، یہ ایک اہم کردار ہے، اپنی عزتِ نفس کو فروغ دیں اور خود کو چھوٹا سمجھنے سے گریز کریں، یہ ہی وہ اہم پیغام ہے جو میں دینا چاہتا ہوں۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ مرد اورعورت برابر نہیں ہیں، جس دن مرد حاملہ ہونا شروع ہوجائیں گے، اُس دن ہم برابر ہو جائیں گے۔نینا گپتا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خواتین کو مردوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

نینا نے ایک مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ مجھے صبح 6 بجے ایک بار فلائٹ پکڑنی تھی، اس وقت میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا، میں صبح 4 بجے گھرسے نکلی جب اندھیرا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نکلی تو ایک آدمی میرا پیچھا کرنے لگا، میں اپنے گھر واپس چلی گئی اور میری فلائٹ چھوٹ گئی۔

نینا گپتا نے کہا کہ اگلے دن میں نے وہی فلائٹ بُک کر لی لیکن میں اپنے دوست (مرد) کے گھر رہی اور اُس نے مجھے چھوڑا، یعنی مجھے ایک مرد کی ضرورت ہے

Comments are closed.