پاکستان کی امداد شفاف الیکشن ہونے تک روکی جائے، امریکی اراکین کانگریس
فوٹو : فائل
واشنگٹن: پاکستان کی امداد شفاف الیکشن ہونے تک روکی جائے، امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے حکومت کو لکھے خط میں پاکستان میں غیر جانبداری پر شکوک شبہات کا اظہار کیا گیا ہے.
امریکی کانگریس کے11 ارکان نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مستقبل میں امریکی امداد اس وقت تک روکے جب تک ملک میں آئینی نظم بحال نہیں ہو جاتا اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوجاتے ہیں۔
قانون سازوں نے محکمہ خارجہ سے قانونی تعین کی درخواست کی تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا امریکی امداد نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم مزید درخواست کرتے ہیں کہ مستقبل امداد اس وقت تک روک دی جائے جب تک کہ پاکستان فیصلہ کُن طور پر آئینی نظام کی بحالی کی جانب نہیں بڑھتا.
اس کے لئے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد سے امداد مشروط کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ الیکشن میں تمام جماعتیں آزادانہ طور پر حصہ لینے کے قابل ہوں۔
Comments are closed.