شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

53 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ، آپریشن نواحی علاقےخیسورمیں خفیہ اطلاع پر آپریشن،ہائی ویلیو ٹارگٹ ابراہم موسی سمیت 4 دہشتگرد مار ے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں واصل جہنم کیا، مارے گئے دہشتگردوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ ابراہیم موسی بھی شامل ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشہ کے باعث کلئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.