ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت لیا،پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

50 / 100

فوٹو: ٹوئٹر آئی سی سی

احمدآباد: ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت لیا،پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ،عالمی چیمپئن کا فیصلہ بھی آج ہو نا ہے، انڈیاآسٹریلیا تیارہیں جنگ جیتنے کےلئے،ہوم گراونڈ ہونے کے باعث بھارت کو فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔

دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں برقرار رکھی ہیں، آسٹریلین کپتان کمنز نے فیلنڈگ کا فیصلہ کیا تو انڈین کیپٹن روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو تب بھی ہم نے بیٹنگ ہی کرنی تھی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں کل آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت جو ایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے تو دوسری طرف پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا ہے جس نے ابتدائی دو شکستوں کے بعد مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کیں۔

میزبان بھارت کی فاسٹ بولنگ نے پورے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا، خاص طور پر محمد شامی نے اپنی سوئنگ گیندوں سے ہر بیٹر کو گھماکر رکھ دیا۔

محمد شامی ،جسپریت بمرا اور محمد سراج کے علاوہ دونوں اسپنرز بھی کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں لیکن آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر پہلی گیند سے حملہ کرتے ہیں پھر مچل مارش، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل بھی بھارتی بولنگ پر حملہ آور ہونے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلوی بولرز کے لیے روہیت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل اور کے ایل راہول بڑا چیلنج ہوں گے لیکن احمدآباد پر ٹاس بہت اہم ہوگا۔

بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کبھی آسٹریلیا کو شکست نہیں دے سکا ہے، لیکن اس بار اسے ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے،فائنل گراونڈ میں ایک سے زائد افراد جب کہ دنیا بھر میں اربوں افراد یہ میچ دیکھیں گے۔

Comments are closed.