حسن علی نے سسرال میں قیام بڑھا لیا، قومی ٹیم ٹولیوں میں انڈیا سے نکل آئی
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: حسن علی نے سسرال میں قیام بڑھا لیا، قومی ٹیم ٹولیوں میں انڈیا سے نکل آئی اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سٹاف بھارت سے پاکستان واپس پہنچ چکا ہے.
پاکستان ٹیم کے میڈیم پیر حسن علی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے اور انہیں بھارت میں ہی ان کی ہوم منسٹر(اہلیہ) نے روک لیا ہے اور وہ کچھ دن مزید بھارت میں ہی رہیں گے.
حسن علی 22 نومبر تک بھارت میں ہی قیام کریں گے اور سسرالیوں کی میزبانی کا مزہ لیں گے ، حسن علی کا سسرال بھارت میں ہی ہے اور وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے.
دوسری قومی ٹیم کے غیر ملکی ڈائریکٹر مکی آرتھر 3 روز دبئی میں قیام کے بعد 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے.
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی کرکٹرز 2 گروپس میں براستہ دبئی پاکستان پہنچے ہیں جبکہ ورلڈکپ ابھی ختم نہیں ہوا اور فائنل فور کا ناک آوٹ راونڈ ابھی باقی ہے.
Comments are closed.