ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو5وکٹوں سے شکست دیدی

53 / 100

فوٹو: ایکس

اسلام آباد: آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو5وکٹوں سے شکست دیدی جس کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر بھی اوس پڑ گئی ہے۔

بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے 24 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، سری لنکن بیٹرز نے تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم وہ کیویزباولرز کے سامنے ٹھہر کربیٹنگ کرنے میں ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ نے ابتدائی 9 اوورز کے دوران 70 رنز دے کر 5 سری لنکن بیٹرز کو واپس پویلین بھیج دیا۔ یہاں پر کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی پانچ وکٹیں کے بعد انجیلو میتھیوس اور دھننجایا ڈی سِلوا نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 16.4 اوورز میں سری لنکا کی چھٹی وکٹ 104 رنز پر گر گئی جب انجیلو میتھیوس 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی ساتویں وکٹ 18.3 اوورز میں 105 رنز پر گری جب دھننجایا ڈی سِلوا 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 23.3 اوورز میں 113 رنز پر گری جب کرونا رتنے 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کو 9 واں نقصان 128 رنز پر اٹھانا پڑا جب دشمانتھا پریرا 32 ویں اوور میں ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے،دسویں وکٹ پر مہیش ٹھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 43 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو 171 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

مدھوشنکا 47 ویں اوور میں رچن رویندرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور سری لنکن اننگز تمام ہوگئی،مہیش ٹھیکشنا نے کیوی بولنگ اٹیک کا سامنا کیا اور 91 گیندیں کھیل کر 38 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں لیں۔ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو دو جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 86 رنز کی شراکت قائم کی۔

ڈیون کونوے نے 45 اور رچن رویندرا نے 42 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز 88 کے مجموعے پرپویلین لوٹ گئے، بعد میں کپتان کین ولیمسن نے 14 اور ڈیرل مچل نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب کر دیا۔

میچ کے اختتامی لمحات میں مارک چپمین کے 7، گلین فلپس کے 17 اور ٹام لیتھم کے 12 رنز کی بدولت کیوی ٹیم نے ہدف 24 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، میچ میں3 وکٹیں لینے پرٹرینٹ بولٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے سری لنکا کے کھلاڑی وقفہ وقفہ سے بیٹرز پویلین لوٹتے رہے ،نسانکا2،کوشل مینڈس 6 اورسدھیرا 1 رنز، پریرا51، میتھیو 16، ڈی سلوا 19 رنزبنا کرآوٹ ہوئے تھکشاندا 38 پر ناٹ آؤٹ رہے.

نیوزی لینڈ کی طرف سے ،3 وکٹیں بلٹ، ایک ساتھی، فرگوسن، سینٹنر اور رویندرا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے،کین ولیمسن نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، لوکی فرگوسن کو اِش سوڈھی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، یہ ایک اہم میچ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اس میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔

دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں8، 8 میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ بھی ہے،نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا نویں نمبر پر ہے، میچ برابر یا سری لنکا کی جیت کا فائدہ پاکستان کو پہنچنا تھا۔

Comments are closed.