تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،لیفٹینٹ کرنل سمیت 4جوان شہید

51 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک،لیفٹینٹ کرنل سمیت 4جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ 31 سالہ نائیک خوشدل خان لکی مروت، 27 سالہ نائیک رفیق خان چارسدہ اور 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر مری کے رہائشی تھے۔

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

چاروں شہداء کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، جس میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس فوجیوں، سول افسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Comments are closed.