دنیائے کرکٹ کاانوکھا واقعہ ، اینجلو میتھیوز ’ٹائم آوٴٹ“ پر واپس پویلین لوٹ گئے

8 / 100

فائل:فوٹو

دہلی: سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز ”ٹائم آوٴٹ“ پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ”ٹائم آوٴٹ“ پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ بلے باز کو دو منٹ کے اندر پہلے گیند کا سامنا کرنا تھا لیکن وہ نہیں کر سکے۔

سدیرا سمارا وکرامام کے آوٴٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آوٴٹ کی اپیل کر دی۔

 

بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ”ٹائم آوٴٹ“ پر واپس میدان کے باہر بھیج دیا۔ اس طرح، اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آوٴٹ قرار دیے گئے۔

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو مقرر وقت پر بیٹنگ شروع نہ کرنے پر آوٴٹ قرار دیا گیا ہے۔

About The Author

Comments are closed.