ورلڈ کپ میں بھارت کی لگاتار 5ویں فتح، نیدرلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

53 / 100

فوٹو: کرک انفو

دھرم شالا: ورلڈ کپ میں بھارت کی لگاتار 5ویں فتح، نیدرلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے 21ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پر میزبان ملک نے سنبھال لی۔

بھارت کے دھرم شالا گراونڈ میں کھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت کو 274 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جو میزبان ٹیم نے 48ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ کپتان روہیت شرما 46 اور شریاس ائیر نے 33 رنز بنائے جبکہ کے ایل راہول 27 اور شبمن گل 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ایک اینڈ پر ڈٹے رویندرا جڈیجا 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سوریا کمار یادیو صرف 2 رنز بنا کر ویرات کوہلی کی غلطی کی وجہ سے رن آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فیرگوسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل نے 130 رنز بنائے، ڈیرل مچل کی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کا اسکور جب 9 رنز تھے جب اوپننگ بیٹر ڈیون کانوے چوتھے اوور میں محمد سراج کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

نویں اوور کی پہلی گیند پر نیوزی لینڈ کو 19 کے اسکور پر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑگیا، جب بھارتی بولر محمد شامی نے دوسرے اوپنر ول ینگ کی وکٹیں اڑا دیں ول ینگ 27 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ڈیرل مچل آئے اور انہوں نے کریز پر پہلے سے موجود رچن رویندرا کے ساتھ محتاط انداز میں بیٹنگ کرکے 159 رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم 34 ویں اووز کی تیسری گیند پر رچن رویندرا 178 کے اسکور پر شبھن گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگر میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 87 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 205 کے اسکور پر گری جب اس کے کپتان ٹام لتھن صرف 5 رنز بنا کر کلدیب یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کو اپنی پانچویں وکٹ سے بھی اس وقت ہاتھ دھونا پڑا جب گلین فلپس کلدیپ یادیو کی گیند پر 23 رنز بنا کر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جب نیوزی لینڈ کا اسکور 257 ہوا تو اسے اپنی چھٹی وکٹ کا نقصان مارک چمپن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 6 رنز بنا کر جسپریت بمرا کی گیند پر ویرات کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے.

میچ کے 48 ویں اوور کی چوتھی گیند پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 260 کے اسکور پر اس وقت گری جب مچل صرف ایک رن بنا کر محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد 260 کے ہی اسکور پر نیوزی لینڈ کی آٹھویں وکٹ گر گئی جب میٹ ہنری بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے زبردست اننگر کھیلنے والے ڈیری مچل نویں نمبر پر 130 رنز بنا کر ویرات کوہلی کے ہاتھوں 273 کے اسکور پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 273 کے ہی مجموعے پر فرگوسن 1 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے ، کلدیپ یادیو نے 2 محمد سراج اور جسپریت بمرا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، محمد شامی کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.