محمد رضوان کے گراونڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی آئی سی سی کو شکایت

50 / 100

فوٹو: فائل

حیدرآباد: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے گراونڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی آئی سی سی کو شکایت،وکیل ونیت جندال نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کو شکایت میں بھارتی انتہا پسند وکیل ونیت جندال نےلکھا ہے کہ محمد رضوان نے 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پانی کے وقفے کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کی تھی.

جندال کے مطابق یہ عمل کھیل کی روح کے خلاف ہے، انھوں کہا محمد رضوان نے2021ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بھارت کے خلاف میچ میں گراؤنڈ میں نماز ادا کی تھی.

ان کے اس عمل پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے رضوان کا یہ عمل سب سے زیادہ پسند آیا کہ اُنہوں نے گراؤنڈ میں ہندوؤں کے سامنے نماز ادا کی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے بھارت میں آغاز کے بعد سے اب تک آئی سی سی کو محمد رضوان کے خلاف یہ دوسری شکایت کی گئی ہے۔

اس شکایت سے پہلے بھارتیوں نے آئی سی سی سے اس وقت رجوع کیا تھا جب محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف پاکستان کو ملنے والی شاندار فتح کو غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کیا تھا۔

جواب میں آئی سی سی نے بھارتی شکایات کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد غزہ سے متعلق رضوان کی سوشل میڈیا پوسٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور یہ اپنا انفرادی معاملہ ہے.

Comments are closed.