آسٹریلیا نے سری لنکا کےخلاف میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی

50 / 100

فوٹو: ایکس

لکھنو: بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کےخلاف میگا ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی،ایونٹ کے 14 ویں اور اپنے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی شہرلکھنو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنزبناسکی، جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 35 اعشاریہ 1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا نے بھارت اور جنوبی افریقا سے شکست کے بعد میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی ہے، آسٹریلیا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان سے بنگلورو میں ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس 58، اوپنر مچل مارش 52، مارنس لبوشین 40 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ گلین میکسویل نے 31 اور مارکس اسٹونس نے 20 رنز کی ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی طرف دلشان مدوشناکا نے 3 جبکہ دونیتھ ویلالگے نے ایک وکٹ اپنے نام کی، یہ ورلڈ میں سری لنکا کی پاکستان اور جنوبی افریقہ سے ہار کے بعد تیسری شکست ہے۔

اس سے قبل کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کی بدولت سری لنکانے 209 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

Comments are closed.