آئی سی سی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، دفاعی چمپئن انگلینڈ کو افغانستان نے ہرادیا
فوٹو: سوشل میڈیا
دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، دفاعی چمپئن انگلینڈ کو افغانستان نے ہرادیا، افغان ٹیم نے میچ کے شروع سے آخر تک اپنی گرفت مضبوط رکھی کسی لمحے بھی انگلش ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں دکھائی نہ دی
دہلی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 13 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو گرباز کی دھواں دھار بیٹنگ نے غلط ثابت کر دیا، افغان ٹیم 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 215 رنز پر ہمت ہار گئی، بروک کی مزاحمتی اننگز بھی رائیگاں گئی اور افغانستان نے دفاعی چیمپئن کو میگا ایونٹ میں69 رنز سے شکست دے دی۔
https://twitter.com/rahulk_1019/status/1713559099722612833?t=Y2YSG4CsuYtWjlvuxvA3Jg&s=19
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کو افغانستان نے بھی ورلڈ کپ میں شکست دی ، جس کے بعد دفاعی چیمپئن کےلیے ایونٹ میں آگے کا سفر مشکل ہوگیا ہے اور ایک اور شکست ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔
انگلش ٹیم کی طرف سے ہیری بروکس 66،ڈیوڈ ملان 32اور عادل رشید 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، کپتان بٹلر سمیت انگلینڈ کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا، پوری ٹیم 40 اعشاریہ 3 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔
https://twitter.com/RashiidKhann19/status/1713585607765618901?t=4QfOruJObrrJeK_22gOldQ&s=19
افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ حاصل کیں، فضل حق فاروقی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا.
https://twitter.com/sololoveee/status/1713589751163552114?t=enW1eodk5dUtW_KO1dHycw&s=19
اس سے قبل افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز نے 80، اکرم علی خیل نے 58، ابراہیم زادران اور مجیب الرحمان نے 28، 28 اور راشد خان نے 23 رنزکی بدولت 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو روٹ، لیونگ اسٹون،ٹوپلی نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی جبکہ 2 افغان بیٹر رن آؤٹ ہوئے، مجیب الرحمان کو آل راونڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Comments are closed.