آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں،کوئی فیورٹ نہیں ہے، روہت شرما

50 / 100
احمد آباد:آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل بھارتی کپتان نے کہاہے آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں،کوئی فیورٹ نہیں ہے، روہت شرما کا بیان۔
احمد آباد میں روہت شرما نے پاکستان سے اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرین شرٹس نے گزشتہ 2 میچوں میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شبمن گل کل کے میچ کےلیے 99 فیصد دستیاب ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس کا میچ پر اتنا زیادہ اثر ہوگا۔
روہت شرما نے مزید کہا کہ بطور بیٹر ہر میچ کےلیے میرا فوکس بھرپور تیاری پر ہوتا ہے، کل کے میچ میں دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پچ دیکھی نہیں ہے، مگر پچ جیسی بھی ہو بطور ٹیم ہماری تیاری ہے، اگر 3 اسپنرز کی ضرورت ہوئی تو ہم کھلائیں گے۔
بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولرز اور اسپنرز نے اچھا پرفارم کیا اور انہوں نے بیٹرز پر پریشر ڈالا،ہمارے سارے کھلاڑی ردھم میں ہیں، مومینٹم بھی اچھا ہے۔
روہت شرما نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتواسکتے ہیں۔

Comments are closed.