یورپی اراکین پارلیمنٹ کا جی ایس پی پلس سکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس سکیم کو مزید 4 سال توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کیلئے موجودہ جی ایس پی پلس کی سہولت دسمبر 2023 میں ختم ہونی ہے جس پر یورپی ارکان پارلیمنٹ نے2027 تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی اس حوالے سے جی ایس پی پلس سکیم میں توسیع پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پرفیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے۔
یورپی یونین سفیر نے مزید کاہ کہ توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔
Comments are closed.