نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

52 / 100

فائل:فوٹو

مدینہ منورہ : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ،ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا۔

نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد بنوی میں روضہ رسولﷺپر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر نبی کریمﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

نگراں وزیر اعظم آج عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

گذشتہ روز نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نگراں وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔

پاکستان کے سفیراحمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصلیٹ جنرل کے افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.