سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

شہباز شریف حال ہی میں 2 مرتبہ لندن گئے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاریخی استقبال کریں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرونِ ملک سفر نہ کریں۔

Comments are closed.