ورلڈ کپ،قومی ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے بھارت کیلئے روانہ ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی بھارت جائے گی۔

دبئی پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم وہاں 9 گھنٹے قیام کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے وقت کے مطابق آج رات 8 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔

قومی ٹیم 29 ستمبر کو اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں ہی شیڈول ہے جبکہ ٹیم ورلڈ کپ میں 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

 

قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ہمارا مورال کافی ہائی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ لے کر آئیں۔

کپتان نے مزید کہا کہ میرے حساب سے ہم نمبر ون ہی آئیں گے، نسیم شاہ کو کافی مس کریں گے، نسیم اور شاہین کی جوڑی کافی اچھی وائبز دیتی تھی۔

Comments are closed.