بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تلخی ہونے کااعتراف کرلیا
فوٹو: فائل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ایشیا کپ کی غلطی ورلڈ کپ میں نہیں دہرائیں گے، بابراعظم کا کہنا تھا مجھے اپنے 15 کھلاڑیوں پر اپنے سے زیادہ اعتماد ہے، یہ وہی لڑکے ہیں جنہوں نے ٹیم کو عالمی نمبر ون بنایا۔
ورلڈ کپ کےلئے راولپنڈی کے موقع پر لاہور میں پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعمظم نے واضح کیا کہ نسیم شاہ کے بعد سب سے بہتر آپشن حسن علی ہی تھے۔
بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تلخی ہونے کااعتراف کرلیا، جب کوئی میچ کم مارجن سے ہارتے ہیں تو میٹنگ میں تھوڑی بہت چیزیں چلتی ہیں لیکن اس کو بڑا چڑھا کر بتانایا لڑائی کہنا غلط ہے۔
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی خبروں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ سارے کھلاڑی مجھے عزت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں۔ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کرے۔
🎥 Highlights of @babarazam258's ICC World Cup 2023 pre-departure press conference 🔽
Full video ➡️ https://t.co/HgSEOwInBT#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/mrBhsxZnOM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہم کرکٹ نہیں کھیلے لیکن ہمیں کنڈیشن کا علم ہے۔ پہلے 2019 ورلڈ کپ میں بطور کھلاڑی شامل ہوا، اب بطور کپتان ورلڈ کپ میں جارہا ہوں۔
کپتان قومی ٹیم اور اسٹار بلے باز کا کہنا تھا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم اپنے بہترین کمپبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ لے کر آئیں۔
ایک سوال کے جواب میں بابر نے جواب دیا کہ آپ ہمیں نمبر 4 پر بہت نیچے لے گئے ہیں، انشاء اللہ ورلڈکپ میں نمبر ون ہونگے۔
نائب کپتان شاداب خان کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب کی کارکردگی پر میری بات ہوئی ہے۔ شاداب خان بڑا کھلاڑی ہے، امید ہے وہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔
بابراعظم نے کہا جب بھی کوئی کھلاڑی اچھا کرتا ہے، سب اچھا کہتے ہیں لیکن بری کارکردگی پر صرف ہم ہی کانفڈنس دیتے ہیں۔
Comments are closed.