کوئٹہ ولی تنگی کے قریب فائرنگ کے تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک پاک فوج کا صوبیدار شہید

56 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: کوئٹہ ولی تنگی کے قریب فائرنگ کے تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے. 

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.