تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن جیت لیا، ن لیگ کو شکست

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن جیت لیا، ن لیگ کو شکست ہو گئی.مشکل حالات میں پی ٹی آئی نے جی بی اسمبلی کی سیٹ جیتی ، گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1 کی نشست پرپی ٹی آئی کا امیدوار جیت گیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان نے 6219 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

تمام 56 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Comments are closed.