ایلون مسک نے ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کالز سے متعلق اہم اعلان کردیا
فوٹو: فائل
نیویارک:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کیلئے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ اعلان ایکس کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کیا گیا، ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا، یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کیلئے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لئے کالز کیلئے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.