نگراں حکومت نے رات گئے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، ڈالر کے بعد پٹرول کی بھی ٹرپل سنچری

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگراں حکومت نے رات گئے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، ڈالر کے بعد پٹرول کی بھی ٹرپل سنچری مکمل ہو گئی، ٹی وی چینلز کی رات 12 بجے کی شفٹ اٹھنے کے بعد تقریباً سوا 12 اضافے کا اعلان کیا گیا.

نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 305 روپے 36 پیسے روپے ہوگئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے زائد ہوئی ہے۔ اس سے قبل اگست میں ہی ڈالر کی قدر 300 روپے سے اوپر گئی تھی۔

اسی کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومتی اعلان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد پہلے ہی لاہور میں متعدد پٹرول پمپس نے سیل روک دی تھی۔

پٹرول پمپ مالکان نے نئی قیمت پر پٹرول فروخت کرنے کیلئے فلنگ اسٹیشنز بند کر دیے جب کہ اسلام آباد میں ٹینکی فل کی دوڑ کے باعث پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کا رش لگ گیا تھا.

جمعرات کی شب فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ پہ تبدیلی کی بنا پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جا رہی ہے.

Comments are closed.