ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

53 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

پالی کیلے: ایشیا کپ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا،بنگلہ دیشی بیٹرز میزبان باولرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے بے بس ہوگئےاور پوری ٹیم164 پر آوٹ ہوگئی۔

گروپ بی کے پہلے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سری لنکا کے پالی کیلے گراونڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے 165 رنز کا ہدف 39ویں اوور میں پورا کرلیا۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو نے 89 رنز بنا کر ٹاپ سکوررہے،توحید ہردوئے 20، محمد نعیم نے 16 اور مشفق الرحیم نے 13 رنز بنائے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

سری لنکا کے متھیشا پتھیرانا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہیش تھیکشنا نے دو اور دھننجیا ڈی سلوا، دونتھ ویلالاگے اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے سری لنکا کے دو کھلاڑیوں کو 15 کے مجموعے پر پویلین واپس بھیج دیا، جبکہ تیسری وکٹ 43 کے مجموعے پر حاصل کرلی۔

سمارا وکراما اور چریتھ اسالانکا کی شاندار پارٹنرشپ نے سری لنکا کی میچ میں گرفت مضبوط کردی،سمارا وکراما 54 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

چریتھ اسالانکا نے 62 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایشیا کپ میں پہلی کامیابی دلوائی،بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو جبکہ تسکین احمد، شرف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متھیشا پتھیرانا کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، گزشتہ روزملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے گروپ اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments are closed.