واٹس ایپ میں صارفین کی پرائیویسی کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ

45 / 100

فوٹو:فائل

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے کالز سکیورٹی فیچر متعارف کروا دیا۔

واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ محفوظ بنائے گا۔

ویب انفو بیٹا کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کالز میں موجود آئی پی ایڈریس تک دیگر افراد کی رسائی ختم کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جائے گا، اگرچہ اس فیچر کو استعمال کرنے سے کالز کو زیادہ تحفظ مل سکے گا مگر کال کوالٹی کسی حد تک متاثر ہوگی۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز میں پرائیویسی اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں آڈیو یا ویڈیو کالز کا ذکر نہیں کیا گیا تو ممکنہ طور پر اس فیچر سے دونوں طرح کی کالز کو تحفظ ملے گا۔

Comments are closed.