کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان کو 2 میچ ملے ہیں

51 / 100

فوٹو: فائل

دبئی: کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان کو 2 میچ ملے ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچز کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا جو 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے جبکہ میچز گوہاٹی، حیدرآباد اور تھروناتھا پورم میں کھیلے جائیں گے.

کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے ٹوٹل 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے، شیدڈول کے مطابق پاکستان ٹیم کل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو حیدر آباد دکن میں کھیلے گا۔

پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد دکن میں ہی کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی جبکہ 29 ستمبر کو ہی جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

30 ستمبر کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی 2 اکتوبر کو ہی مدمقابل ہوں گی۔

3 اکتوبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، اسی روز بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کا بھی آمنا سامنا ہو گا۔

Comments are closed.