موٹر وے پر حادثہ کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 18 مسافر جاں بحق، 14 زخمی

53 / 100

فوٹو : فائل

لاہور : فیصل آباد موٹر وے پر حادثہ کے بعد بس میں آگ لگ گئی، 18 مسافر جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے، ٹریفک حادثہ پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش آیا جہاں پک اپ وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم ہوا۔

مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جارہی تھی،ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔

حادثہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے بتایا کہ صبح سوا 4بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔

Comments are closed.