پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن :ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔ پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج صدر عارف علوی کو بھیج دی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم کے لیے فی الحال کسی کو شارٹ لسٹ نہیں کیا گیا، ایک دو روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

Comments are closed.