آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سمیت 9 بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیے

51 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل سمیت 9 بل قومی اسمبلی نے منظور کر لیے، قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ قانون سازی کی گئی۔

ایوان میں قومی کمیشن برائے اقلیتیں بل میں اقلیتی اراکین کی ترامیم بھی منظور کرلی گئیں، قومی اسمبلیمیں وفاقی عدالتی کاروائی کی خدمت بل 2023 منظور کرلیا، بل وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے پیش کیا ۔

اجلاس میں آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا گیا، بل وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے پیش کیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن تبدیلی ترمیمی بل 2023 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا گیا، بل وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر نے پیش کیا۔جی یو آئی کی رکن عالیہ کامران کی طرف سے بل میں پیش کی گئی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔

وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنسسز و ٹیکنالوجی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا، بل وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین نے پیش کیا۔

ایوان میں باہمی مشاورت کے بعد وزیر قانون نے قومی کمیشن برائے اقلیتیں بل 2023 ترامیم کے ساتھ پیش کیا۔ایوان نے بل کی ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی، بل اعظم نزیر تارڑ نے پیش کیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں فیڈرل سروس کمیشن ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا گیا جبکہ اجلاس میں پرائس کنٹرول اینڈ پرونشل پرافٹنگ اینڈ ہورڈنگ بل 2023 منظور کر لیا گیا، یہ بل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی آمور نے پیش کیا۔

About The Author

Comments are closed.