ٹوئٹر کی چڑیا اْڑ گئی، لوگو باضابطہ تبدیل ہوگیا

45 / 100

فائل:فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی چڑیا اْڑ گئی، سوشل میڈیا سائٹ کا لوگو باضابطہ تبدیل کرکے ’ایکس‘ کردیا گیا۔

ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے آج صبح ٹوئٹر کا لوگو تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی گئی اور بعدازاں ٹوئٹر کا لوگو باضابطہ طور پر تبدیل کر دیا گیا

ٹوئٹر کے افیشل اکاوٴنٹ پر یوزر نیم تاحال ’ٹوئٹر‘ ہے، تاہم ڈسپلے نیم تبدیل کرکے ’ایکس‘ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اقدام ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یو آر ایل کی تبدیلی کے حوالے سے بھی بتایا تھا کہ اب x.com، twitter.com پر ری ڈائریکٹ ہوگا، اس نئے لوگو کو عبوری لوگو کہا جا رہا ہے، لہٰذا مستقبل میں اس لوگو میں مزید تبدیلی ہوسکتی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے لئے گئے اس اقدام پر ایک صارف سوال کیا کہ ’لہٰذا اب ٹوئٹر کو ری برانڈ ’ایکس‘ کیا جارہا ہے تو اب ٹوئٹس کو کیا کہیں گے، جس کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ’ایکسز‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کی ڈیل کے عوض ٹوئٹر کا نظام سنبھالنے کے بعد ایکس کورپ نامی ادارے میں ضم کرچکے ہیں، جس کے بعد سے اب تک ایلون مسک نے اس پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں جن میں ٹوئٹر بلیو سروس قابل ذکر ہے۔

علاوہ ازیں رواں برس اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی برڈ لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایلون مسک کے اقدامات اور پالیسیوں پر تیزی سے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اب اس نئے اقدام پر بھی سوشل میڈیا صارفین خوش دکھائی نہیں دے رہے۔

Comments are closed.